(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرمعمولی سستا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا شدید مندی پر اختتام ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 278.02 روپے سے کم ہوکر 278.01 روپے پر بند ہوا۔
ادھر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 6408 پوائنٹس کمی سے 173518 کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران انڈیکس 6 نفسیاتی حدیں گنوا بیٹھا ۔انڈیکس کی کم ترین سطح 173349 رہی۔
یادرہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 179927 کی سطح پر بند ہوا تھا۔