ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا گورنر ہاؤس پشاورکا دورہ ؛ گورنر کے پی کے سے ملاقات

 سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا گورنر ہاؤس پشاورکا دورہ ؛ گورنر کے پی کے سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42ؒ :پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے گورنر ہاؤس پشاورکا دورہ کیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سعودی سفیر کا استقبال کیا، سعودی سفیر نے گورنر ہاؤس میں  علاقائی رقص کا معائنہ کیا ۔سعودی  سفیر کو گورنر ہاؤس کے مختلف حصوں کا معائنہ کرایا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سعودی سفیر کو پشاور کی تاریخ اور جغرافیائی اہمیت کے حوالہ سے بریف کیا،ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے لازوال بھائی چارہ پر تبادلہ خیال کیا گیا گورنر نے سعودی سفیر کو صوبہ میں معدنیات اور دیگر ذخائر کے حوالہ سے بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سستی ترین بجلی ہمارا صوبہ فراہم کررہا ہے ،خیبرپختونخوا گیس اور تیل کے وسیع ذخائر کا حامل ہے ، ہمارا صوبہ اور بالخصوص پشاور ملک کی قدیم گندھارا تہذیب کا حامل ہے ، 
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور دوستی کے نہ ٹوٹنے والے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں ، پاکستانی عوام کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، خیبرپختونخوا کے باسیوں کی اکثریت حرمین میں خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پشاور میں سعودی قونصلیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ گورنر نے کہا کہ سعودی ائیرلائن کی پشاور سے مدینہ فلائٹس ضروری ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ گورنر ہاؤس کی مہمان نوازی اور عزت افزائی پر مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا سافٹ امیج روشن کرنے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا کردار لائق ستائش ہے ، سعودی حکومت اور عوام پاکستان کی دوستی پر فخر کرتے ہیں۔ 
انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے ۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مہمان کو ڈیرہ اسماعیل خان کی لکڑی کے روایتی کام سے آراستہ تحفہ پیش کیا