سٹی 42: پشاور کے علاقے پولیس سٹیشن حسن خیل کی حدود میں آئی ای ڈی ناکارہ بنانے کے دوران دھماکے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس اہلکار خائستہ رحمان مشتبہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے میں مصروف تھے کہ اسی دوران زور دار دھماکہ ہوگیاجسکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور آئی ای ڈی نصب کرنے والے عناصر کے بارے میں مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں۔