سٹی 42: نجی سکولز کی جانب سے مستحق طلبا کو دس فیصد کوٹے پر داخلہ نا دینے پر سینیٹ کی وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے نجی سکولز کے خلاف لیگل کارروائی کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا ۔
بشری انجم بٹ نے کہا نجی سکولز نے مستحق بچوں کو داخلہ نہ دینے پر کورٹ سے سٹے لے لیا ہے۔ہم اس حوالے سے مکمل قانونی طور پر لڑیں گے۔
ہم نے ہدایات جاری کی تھی کے سکولز میں مستحق بچوں کو داخلہ دیں ۔اسکا یہ زرلٹ ملا ہمیں کے سکولز نے کورٹ سے سٹے لے لیا۔
پاکستان ہمارا ملک ہے یہاں سے اگرآپ منافع کما رہے ہیں تو ریٹرن میں کچھ تو دیں۔