ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ٹریفک پولیس میں پہلی بار جونیئر ٹریفک وارڈن کی آسامیوں کا قیام

پنجاب ٹریفک پولیس میں پہلی بار جونیئر ٹریفک وارڈن کی آسامیوں کا قیام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب ٹریفک پولیس نے پہلی مرتبہ جونیئر ٹریفک وارڈن کی سیٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

ترجمان کے مطابق اس سے قبل بڑے شہروں کے سٹی ٹریفک پولیس (CTPs) میں جونیئر ٹریفک وارڈن کی کوئی آسامی موجود نہیں تھی۔ نئی اسامیوں پر لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ** میں تعیناتیاں کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق 164 سینئر ٹریفک اسسٹنٹس (STAs) کو سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں جونیئر ٹریفک وارڈن کی تربیت کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد یہ اہلکار گریڈ 9 سے ترقی پا کر گریڈ 11 میں جونیئر ٹریفک وارڈن تعینات ہوں گے، جبکہ ٹریفک وارڈن سسٹم میں پہلی مرتبہ سینئر ٹریفک اسسٹنٹس کو اس سطح کی تربیت دی جائے گی۔

ہیڈ آف ٹریفک پنجاب حمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ جونیئر ٹریفک وارڈن کی آسامیوں کے قیام سے محکمانہ ڈھانچہ مضبوط ہوگا اور ٹریفک انفورسمنٹ و مینجمنٹ میں نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی قیادت میں ٹریفک پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر ترقیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، کیونکہ محکمانہ ترقی ہر افسر و اہلکار کا بنیادی حق ہے اور بہتر تربیت سے فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔