ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر افسوسناک حادثہ، 2 خواتین زندگی کی بازی ہار گئیں

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر افسوسناک حادثہ، 2 خواتین زندگی کی بازی ہار گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہو گئیں، موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ تھانہ فیروز والا کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب ایک کار نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی۔

 ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کیا گیا۔ تاہم دورانِ علاج دو زخمی خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

ترجمان کے مطابق سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس نے ہسپتال پہنچ کر متاثرہ خاندان سے تعزیت کی، افسوس کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 موٹروے پولیس نے واقعے سے متعلق تمام قانونی کارروائی ضابطے کے مطابق مکمل کر لی ہے، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔