سٹی 42: جولائی میں بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں میں آسانی کے لیے فیسکو نے اہم فیصلہ کرلیا
صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں سات روز توسیع کی اجازت دے دی،صارفین متعلقہ دفاتر سے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کرواسکتے ہیں ،گھریلو کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت دی گئی ،
فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو سہولت کے لیے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی گئی ۔صارفین تاریخ ادائیگی سے قبل بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کرواسکتے ہیں ۔