راؤ دلشاد:کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی،وزیراعلیٰ مریم نواز نےڈی جی خان کی انتظامیہ اوراداروں کوالرٹ رہنےکاحکم جاری کر دیا۔
وزیراعلیٰ نےراجن پور اور دیگر علاقوں میں برسات کی وجہ سے جمع پانی کی نکاسی کی ہدایت کر دی، مریم نواز نے تونسہ کے علاقوں میں سیلابی ریلے آنے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کارروائیاں اورتمام نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کیلئےتیزترین انتظامات کاحکم بھی جاری کیا ہے۔
ڈی جی خان ودیگرعلاقوں کےلوگوں کوبارش سےدرپیش پریشانیوں کےفوری ازالےکی ہدایت کر دی گئی۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ بارشی پانی جمع ہونےسےعوام کودشواری کاسامناکرناپڑتاہے،ہرصورت پانی کی نکاسی جلد از جلد مکمل کی جائے۔