ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر اداکار نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے پروڈکشن ہاؤسز کا پردہ چاک کردیا

سینئر اداکار نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے پروڈکشن ہاؤسز کا پردہ چاک کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان شوبز کے سینئر اداکار محمد احمد نے شوبز انڈسٹری میں معاوضوں کی ادائیگیوں میں تاخیر اور غیر پیشہ وارانہ رویوں کا انکشاف کیا ہے۔

اداکار کا پروڈکشن ہاؤسز پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کام کو پوری ایمانداری سے کرتے ہیں لیکن جب ادائیگی کی بات آتی ہے تو سوائے ایک دو پروڈکشن ہاؤسز کے کوئی بھی وقت پر پیسوں کی ادائیگی نہیں کرتا۔

3 سے 4 مہینے پیسے لیٹ ہو جانا بہت عام بات ہے اور وہ بھی تب دیے جاتے ہیں جب آپ ان کے سامنے ہاتھ جوڑیں اور فقیروں کی طرح ان کو بتائیں کہ ہم کیسے حالات سے گزر رہے ہیں۔ پھر وہ ایک چیک دے کر ایسا احساس دلاتے ہیں جیسے ہم پر کوئی بہت بڑا احسان کیا ہو۔

 محمد احمد نے مزید کہا کہ عزت نفس کو ہر پراجیکٹ میں مجروح کیا جاتا ہے اور پروڈکشن ہاؤسز کی کوشش ہوتی ہے کہ اداکار فقیر کی طرح پیسے مانگے لیکن ہم سے توقع کی جاتی ہے ہم وقت کے پابند ہوں گے اور جو کچھ کانٹریکٹ میں لکھا ہے ہم اس پر عمل درآمد بھی کریں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ معاوضوں سے متعلق مسائل پر بات کرنا معیوب سمجھا جاتا تھا لیکن اب پیسہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے جس کے لیے آواز اٹھانا ضروری ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی اداکار نے اس موضوع پر آواز اٹھائی ہو، اس سے قبل معروف ہدایت کارہ مہرین جبّار نے بھی اس مسئلے پر بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکاروں سے لے کر اسپاٹ بوائے تک سب کو اپنی محنت کی کمائی کے لیے بھکاریوں کی طرح پیچھے بھاگنا پڑتا ہے۔