ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاروبارنیٹ میٹرنگ ختم، بجلی واپس خریدنے کی نئی شرح طے   کرلی گئی

کاروبارنیٹ میٹرنگ ختم، بجلی واپس خریدنے کی نئی شرح طے   کرلی گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نئی سولر پالیسی میں بجلی واپس خریدنے کی شرح طے کرلی گئی ہے جو جلد وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

  نئی سولر پالیسی کے تحت سولر پینل پر نیٹ میٹرنگ ختم کر کے گراس میٹرنگ نافذ کی جائے گی، نیٹ میٹرنگ سے 103 ارب کا بوجھ پڑا۔

  بجلی واپسی نرخ 11.33 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں تاہم پرانے سولر صارفین 27 روپے پر ہی بجلی بیچتے رہیں گے۔  آئندہ بجلی کا جو بھی نرخ ہوگا، واپسی نرخ اس کا ایک تہائی ہوگا۔ 

 پاور ڈویژن کے مطابق 8500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں لانے کا ہدف ہے، نئی پالیسی نیپرا منظوری کے بعد کابینہ میں پیش کی جائیگی۔