آئی ایم ایف نے پاکستان کوخوشخبری سنادی

IMF
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ پاکستان کو جلد ساتویں اورآٹھویں مشترکہ قسط کے ایک ارب سترہ کروڑ  ڈالرز موصول ہوجائیں گے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایف ایم سے معاہدے کے سلسلے میں مدد اورتعاون فراہم کرنے پرمیں وزیراعظم، ساتھی وزرا، سیکریٹریز اورخصوصا فنانس ڈویژن کا شکرگزارہوں۔

آئی ایم ایف کی پاکستان کےمعاشی اصلاحاتی پروگرام کی تعریف ,عالمی مالیاتی فنڈنےپاکستان کوایک ارب 17 کروڑڈالرفراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

  آئی ایم ایف توسیعی پروگرام کےتحت 4 ارب 20 کروڑڈالرمزیدفراہم کیےجائیں گے آئندہ سال جون تک یہ رقم 7 ارب ڈالر کردی جائےگی۔سابق حکومت نےآئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالرکےبیل آؤٹ پیکج کامعاہدہ کیاتھا۔سابق حکومت معاہدوں کی پاسداری نہ کرسکی جس پرآئی ایم ایف نےرقم روک لی۔