بھارتی جاسوس خاتون اسمہ مسکان 4 روز سے ہسپتال منتقل; ڈاکٹروں کا موقف آگیا

بھارتی جاسوس خاتون اسمہ مسکان 4 روز سے ہسپتال منتقل; ڈاکٹروں کا موقف آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)بھارتی جاسوس خاتون اسمہ مسکان سروسز ہسپتال منتقل، مختلف امراض کا شکار خاتون کے علاج کے لئے شعبہ گائنی اور میڈیسن کے ڈاکٹرز کے صلاح مشورے جاری ہیں۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی جاسوس خاتون اسمہ مسکان سروسز ہسپتال  میں 4 روز سے زیر علاج ہے، خاتون کو جیل سے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے،بھارتی جاسوس خاتون اسمہ مسکان مختلف امراض میں مبتلا ہے،ڈاکٹرز اور دیگر عملہ اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکا کہ اس کا علاج کیاجائے یا نہیں؟اس حوالے سے شعبہ میڈیسن سے رائے طلب کی گئی ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ علاج کے بغیر ہی واپس جیل بھیج دیا جائے۔

بھارتی جاسوس خاتون کافی عرصہ سے حراست میں ہے،،خاتون کے خلاف نارووال میں تخریب کاری کا مقدمہ درج ہے ،زیر علاج مریضہ کو فرضی نام سے ہسپتال میں داخل کرایاگیا.

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون مختلف امراض میں مبتلا ہے، علاج کےلیے گائنی ڈیپارٹمنٹ اور میڈیسن سے رائے کا انتظار ہے،تاہم امراض کی پچیدگی کے باعث علاج شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer