ایئرپورٹس کی سکیورٹی سےمتعلق ایڈوائزری جاری

ایئرپورٹس کی سکیورٹی سےمتعلق ایڈوائزری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سول ایوی ایشن اتھارٹی نےایئرپورٹس کی  سکیورٹی  سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی،ایئرپورٹس پر داخلے کیلئے تمام ٹھیکداروں، عملے کے شناختی کارڈ کی تصدیق  کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ایڈوائزری کے مطابق غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی خصوصاً ایئرپورٹ میں داخلے کے وقت نشاندہی کی جائے، کسی بھی افغان یا غیر ملکی کو بغیر کلئیرنس ایئرپورٹس پر ملازمت نہ دی جائے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی  کی جانب سے جاری ہونیوالی ایڈوائزری میں کہا گیاہے کہ عملےپررن وے یا ایپرن سائیڈ پرموبائل کےاستعمال کی بھی پابندی ہوگی،عملےکاانٹری پاس ایئرپورٹ میں داخلے کےوقت اے ایس ایف، سی اے اے ویجلینس دوبارہ چیک کرے گا،ایئرپورٹ میں داخلے کے وقت تمام مسافروں، کارگو گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جائے گی۔