بجلی کے بعدپٹرول بھی ساڑھے گیارہ روپے فی لٹر مہنگا ہونے کاخطرہ

بجلی کے بعدپٹرول بھی ساڑھے گیارہ روپے فی لٹر مہنگا ہونے کاخطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان  جبکہ   اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش۔
 تفصیلات کے مطابق اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے گیارہ روپے فی لٹر تک اضافے کاامکان ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دوروپے40 پیسے،پٹرول کی قیمت میں ساڑھے گیارہ روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ چالیس پیسے بڑھانے کی تجویز۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق  قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہیں، پٹرولیم لیوی میں ردو بدل میں قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے،  پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی.