ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ سارہ خان کی نئی خوشی ، تصاویر وائرل

اداکارہ سارہ خان کی نئی خوشی ، تصاویر وائرل
کیپشن: Sara Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، سارہ کی سوشل میڈیا پر نئی تصاویر وائرل ہوئی جس میں ان کو مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے آج کے دن ملنے والی خوشی کا اظہار کرتے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کے جتنے بھی ڈرامے کئے ان کی اداکاری کو مداحوں نے خوب پسند کیا،سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں یہی ہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والوں  نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی ہیں، مداحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نطر سارہ خان کے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 7 ملین ہو گئی ہے۔

 سارہ خان آج اپنی 29 ویں سالگرہ منا رہی ہیں جبکہ اُنہیں آج کے دن ایک اور خوشخبری مل گئی ہے،اُن کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں سارہ خان نے اپنی ویڈیو  میں اداکار عمران اشرف کا شکریہ ادا کیا تھا اور  اپنی شادی کی پہلی سالگرہ سے متعلق مداحوں کے لئے خصوصی پیغام دیا تھا، مشہور ڈرامے رقص بسمل کی آخری قسط کا اختتام ہونے پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر کا کہناتھا کہ میں خوش ہوں کی زہرہ موسیٰ کی ہوئی۔

 سارہ خان کا کہناتھا کہ جتنا خوش ہم دنوں ہیں ہمارے مداح بھی اتنا ہی خوش ہیں کہ زہرہ  موسیٰ کو مل گئی،میں اداکار عمران اشرف ، اپنے پروڈیوسرز اور ٹیم کے دیگر عملہ کی شکرگزار ہوں،ان کا کہناتھا کہ جیسی لوگوں نے امید کی تھی کہ ہم نہیں ملیں گے مگر شکر کہ ہم ملے۔

سارہ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب آپ سے ملاقات ہوگی فلک کی لاپتہ فلک والی کی، دھیرے سے ہنستے ہوئے کہا کہ میرے شوہر فلک کی نہیں، اپنی شادی کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ 16 جولائی کو شادی کی پہلی سالگرہ ہے، ہم بہت پرجوش ہیں اور اس خاص موقع پرہم آپ کو چھوڑ یں گے اپنی خوشیوں میں شریک کریں گے، آخر میں سارہ خان نے ایک بار پھر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer