ڈیلٹا وائرس کا امریکا پر حملہ، مکمل ویکسینیشن کے باوجود شہری بیمار ہونے لگے

ڈیلٹا وائرس کا امریکا پر حملہ، مکمل ویکسینیشن کے باوجود شہری بیمار ہونے لگے
کیپشن: Delta Variant in US
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا پر بھی بھارتی ڈیلٹا ویرئینٹ کا حملہ ، 43 ریاستیں متاثر، مکمل ویکسینیشن کے باوجود شہری دھڑا دھڑ بیمار ہونے لگے، مسسی سپی میں  درجنوں بچے اسپتال داخل کردیئے گئے۔
سی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق کئی ریاستوں میں کورونا ڈیلٹا ویرئنٹ 97 فیصد تک پھیل چکا ہے ۔ یو ایس سرجن جنرل ویویک مورتی کا کہنا ہے کہ وبا کے خاتمے کا تصور لے کر شہری اب کورونا کے ٹیسٹ کرانے اور ویکسین لگوانے سے انکار کررہے ہیں۔

یاد رہے امریکا کے 59 فیصد بالغ شہریوں کی مکمل ویکسینشن ہوچکی ہے جبکہ 68 فیصد شہریوں کو ایک ڈوز لگ چکی ہے پندرہ دنوں میں کورونا پازیٹو افراد کی تعداد 11300سے بڑھ کر 23600 روزانہ تک پہنچ چکی ہے۔ مسسی سپی ریاست میں درجنوں بچے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اس وقت پانچ بچے آئی سی یو میں داخل ہیں جبکہ دو  وینٹی لیٹر پر ہیں۔

امریکا میں بارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کی بھی ویکسینیشن کی گئی تھی

Malik Sultan Awan

Content Writer