اپر کوہستان : بس حادثے میں 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد جاں بحق

 اپر کوہستان : بس حادثے میں 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد جاں بحق
کیپشن: Accident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اپر کوہستان میں داسو ڈیم پر کام کیلئے جانے والے مزدوروں کی گاڑی حادثے کا شکار،  ایف سی اہلکاوں اور غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 29 شدید زخمی ہو گئے۔

 رپورٹ کے مطابق اپر کوہستان کے علاقے برسین لیبر کیمپ کے قریب داسو ڈیم پر کام کیلئے جانے والے مزدوروں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 ایف سی اہلکاراور 4 غیر ملکی شہریوں سمت 10 مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 29 افراد شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں اور نعشوں کو ار ایچ سی داسو میں منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان محمد عارف کے مطابق گاڑی میں سوار داسو ڈیم پر کام کرنے والے عملے کے افراد شامل تھے ،حادثے کی نوعیت جاننے کیلئے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  چینی سفارتخانہ حادثے کی شدید مذمت کرتا ہے جولائی کی صبح 7 بجے داسو پاور پراجیکٹ کی بس حادثے کا شکار ہوئی ۔  حادثے میں 9 چینی باشندے اور 3 پاکستانی باشندے جاں بحق ہوئے۔

پاکستان اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ حادثے کے فوری بعد چینی سفارتخانے نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستانی وزارت خارجہ وزارت داخلہ اور پاکستانی فوج سے رابطہ کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان اس حادثے کی تحقیقات کر کے سچ سامنے لائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer