اداکارہ نادیہ حسین کی بیٹیوں کیساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

Nadia Hussain Dance
کیپشن: Nadia Hussain Dance
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانٹیرنگ ڈیسک) پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ ڈانس کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ نادیہ حسین اور ان کی دو بیٹیوں نے کسی عزیز کی منگنی کی تقریب میں اسرار کے گانے "شکر ونڈاں رے" پر ڈانس کیا ، ڈانس کی ویڈیو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ڈانس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے، ویڈیو پوسٹ ہونے کے چند ہی منٹ بعد تک اسے ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ بہت سے تعریفی کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ صنم جنگ نے کہا کہ دونوں بچیاں اب کتنی بڑی ہوگئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer