سٹی42: کراچی کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں معروف سٹیج اور فلم اداکار قیصر پیا کا آئی فون پرو میکس چوری ہو گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق دو ملزمان نے گاڑی سے ٹکراؤ کے بہانے اداکار کا موبائل چھین لیا اور روایتی طریقے سے فرار ہو گئے۔
اداکار قیصر پیا نے واقعے کی اطلاع تھانہ گارڈن ٹاؤن میں دے دی ہے اور مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں تفتیش اور ملزمان کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے۔