ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ کارڈ کے مطابق، ولیمہ کی تقریب 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں منعقد ہوگی۔
اس سے قبل، سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز دسمبر میں دبئی روانہ ہوئے تھے تاکہ جنید صفدر کی شادی کی تیاریوں کا حصہ بن سکیں۔ جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ، شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ۔۔!! pic.twitter.com/OxQZOiT4XN
— Khurram Iqbal (@khurram143) January 14, 2026
شیخ روحیل اصغر نے بتایا تھا کہ شادی کی تقریبات 16 سے 18 جنوری کو ہوں گی، جن میں مہندی کی تقریب جاتی امرا میں، بارات لیک سٹی میں اور ولیمہ جاتی امرا میں ہوگا۔
یاد رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی معروف کاروباری شخصیت سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، جو اکتوبر 2023 میں طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔