ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دو  ادویات  کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد ، الرٹ جاری

 دو  ادویات  کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد ، الرٹ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
 دو  ادویات  کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد ، الرٹ جاری
 دو  ادویات  کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد ، الرٹ جاری
 دو  ادویات  کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد ، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے مختلف اقسام کی دو ادویات کے مخصوص بیچز کی فروخت فوراً روکنے اور انہیں واپس منگوانے کا حکم جاری کیا ہے۔

  ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ڈیلرز، ہول سیلرز یا ریٹیلرز کے پاس درج ذیل ادویات کے بیچز موجود ہیں، تو انہیں فوراً واپس کر دیا جائے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پنجاب نے ان دو ادویات کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ قرار دیتے ہوئے صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کی جانب سے ان کی واپسی (ری کال) کا حکم جاری کیا ہے۔ عوام کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ان ادویات کا استعمال فوراً روک دیں کیونکہ یہ صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہیں۔

واپسی کے لیے ان ادویات کے بیچز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

1.

Injection Neudex 1 mL
Dexamethasone sodium phosphate eq to Dexamethasone phosphate 4 mg/mL
Batch No: DX03, DX079

2.

Infusion Zolash 1000 mL
(Ringer Lactate)
Batch No: 259221

 
ادارے نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ ایکٹ 1976 اور پنجاب ڈرگ رولز 2007 کے تحت اپنی نگرانی کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ مارکیٹ سے غیر معیاری ادویات کا فوری طور پر خاتمہ ہو سکے۔

چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان مصنوعات سے متعلق جامع رپورٹ تیار کر کے متعلقہ حکام کو ارسال کریں۔

ماہرین صحت کا موسم کی موجودہ صورتحال پر مشورہ:

موسم کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر، ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نزلہ زکام میں مبتلا افراد کو ہاتھ ملانے سے گریز کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں دوسروں سے مناسب فاصلہ رکھنا اور ماسک کا استعمال کرنا بے حد ضروری ہے۔

ماہرین نے یہ بھی مشورہ دیا کہ شہری اپنی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے متوازن اور صحت بخش غذا کا استعمال کریں تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے۔