لودھراں:بلے والا اب عقاب کے نشان پر اپنے اور جہانگیر ترین کے لئے ووٹ مانگے گا

Istahkam e Pakistan Party, Lodhran politics,City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی لودھراں کے رہنما مہر اشرف سیال آئی پی پی میں شامل ہو گئے، جہانگیر ترین نے ان کو اپنی پارٹی کا امیدوار بنا کر ٹکٹ دے دیا۔بلے والا اب بلے کو بھول کر عقاب کے نشان پر اپنے اور جہانگیر ترین کے لئے ووٹ مانگے گا۔

 مہر اشرف سیال نے گزشتہ رات لاہور میں سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین سے ملاقات کی، ملاقات میں یہ طے ہوا کہ مہر اشرف سیال  اب پی پی 227 لودھراں سے آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔

آئی پی پی کی جانب سے مہر اشرف سیال کو پی پی 227 کا ٹکٹ جاری کردیا گیا۔ جہانگیر ترین نے خود بھی پی پی 227 سے خود کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے تھے، اب ان کی جانب سے پی پی 227 کے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے گئے ہیں۔

 ہفتہ کے روز این اے 155 کے ریٹرننگ افسر کے دفتر میں جہانگیر ترین کی جانب سے اپنا پارٹی ٹکٹ جمع کروا دیا گیا۔ جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں  کے ساتھ این اے 149 ملتان سے بھی عقاب کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے