گارڈن ٹاؤن؛ دفتر میں گھس کر خاتون کو ہراساں، تشدد کرنے کا واقعہ

woman harassment in office
کیپشن: harassment
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی) لاہور سمیت پاکستان میں خواتین کو دفاتر، بازاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں دوران سفر اور دیگر عوامی مقامات میں مختلف طریقوں سے ہراساں کیے جانے کے واقعات عام ہیں، لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں یونیورسٹی فیلو کو ہراساں اور تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق معاشرے میں ہوس پرستوں نے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال بنا رکھ ہے، کمسن بچے، بچیاں بھی غیر محفوظ ہیں،لاہور میں حالات بدتر ہوچکے ہیں جس کی اہم وجہ پولیس میں چھپی لالی بھیڑیں جو ان دندروں کے ساتھ ملی ہوئی ہیں، ملزموں سے بھاری رشوت لے کر باعزت بری کردیا جاتا ہےجس سے معاشرے میں نئے سرے سےجرائم کی نئی فضا پیدا ہوجاتی ہے۔

لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن یونیورسٹی فیلو کو ہراساں اور  تشدد کا واقعہ پیش آیا،پولیس نے کارروائی کرتے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے،ون فائیو پر اطلاع موصول ہوئی کہ گارڈن ٹاؤن میں ملزم خاتون پر تشدد کر رہا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر بلال نامی ملزم کو گرفتار  کیا۔

پولیس تحقیقات کے مطابق ملزمان بلال نے متاثرہ خاتون کے دفتر میں جاکر ہراساں کیا اور تشدد بھی کیا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم بلال کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer