تیسرا بچہ گود لیا یا نہیں؟ سشمیتا سین نے بتا دیا

Bolly wood
کیپشن: sushmita sen
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سشمیتا سین بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں،ان کا شمار نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے،انہوں نے بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 

تفصیلات کے مطابق  سشمیتا سین نے اٹھارہ سال کی عمر میں مس یونیورس کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں، شسمیتا سین نے  2000 میں پہلی بیٹی اور 2010 میں دوسری بیٹی گود لی  تھی ،بھارتی اداکارہ سشمیتا سین  نے دو بیٹیوں کے بعد بیٹے کو بھی گود لینے کی خبروں کی وضاحت کردی۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بچے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں  وہ  ایک بچے کے ساتھ ہنستے مسکراتے نظر آ رہی ہیں۔

سشمیتا سین نے بتایا کہ ان کے ساتھ موجود بچے کی  یہ تصویر  بچے کی امی سری جایا نے لی ہے۔ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ نے دو بیٹیوں کے بعد ایک بیٹا بھی گود لے لیا  تاہم اب اداکارہ نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔