اسرائیل میں اومی کرون کی نئی قسم سامنے آگئی

BA2 omicron in Israel
کیپشن: BA2 in Israel
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسرائیل میں اومی کرون ویرئنٹ کا مختلف ورژن دریافت ہوا ہے، نئے ویرئنٹ کو  '' بی اے ٹو'' کا نام دیا گیا ہے ۔ بھارت سے منتقل ہونے کا شبہ، کینیڈا ، ڈنمارک، سنگاپور، چین اور آسٹریلیا میں بھی مریض پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کووڈ 19 کے ویرئنٹ اومی کرون کی جدید شکل کے 20 مریض پائے گئے ہیں۔ اس نئے ویرئنٹ کو '' بی اے ٹو'' کا نام دیا گیا ہے۔ ریسرچرزکا کہنا ہے کہ کووڈ 19'' بی اے ٹو'' وائرس میں اورجنل اومیکرون کی نسبت زیادہ میوٹیشنز پائی گئی ہیں اور یہ ممکنہ طور پر زیادہ مہلک ہوسکتا ہے۔ تاہم اسرائیل کی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ  ابھی اس کا کوئی ثبوت نہیں کہ '' بی اے ٹو''  ویرئنٹ  کورونا وائرس کی مہلک شکل ہے۔

جے پوسٹ کے مطابق '' بی اے ٹو'' کا سب سے پہلے چین میں انکشاف ہوا تھا جہاں یہ ممکنہ طور پر بھارت سے آیا تھا۔ یاد رہے گذشتہ دس دنوں سے اسرائیل میں روزانہ 12 ہزار سے 48 ہزار کوروناکے مریض سامنے آرہے ہیں جبکہ خطرناک حالت کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہاہے۔

اسرائیلی محکمہ صحت کے حکام کا کہناہے کہ کورونا کی پہلی، دوسری اور تیسری لہروں کے مقابلے میں موجودہ لہر سے متاثرہ مریضوں کی حالت بہتر ہے۔