صارفین کیلئے بری خبر، سوئی گیس کمپنی نے نئی پابندی لگا دی

 صارفین کیلئے بری خبر، سوئی گیس کمپنی نے نئی پابندی لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت عام صارفین کو کنکشن دینے پر خودساختہ پابندی عائد کر دی، شعبہ سیلز ہیڈ آفس کی جانب سے سیاسی سفارشات پر من پسند افسران کو ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء ہونے لگا جبکہ صارفین دربدر ہونے لگے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) نے ایک بار پھر فاسٹ ٹریک پالیسی کو عام صارفین کے لئے بند کر دیا ہے، فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت صرف سیاسی و اعلیٰ افسران کی سفارشات پر ڈیمانڈ نوٹس جاری ہورہے ہیں جبکہ عام صارفین کو فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت پابندی عائد ہونے کا جواب دیا جانے لگا۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس سے سیاسی اور من پسند افراد کو کنکشن دیئے جا رہے ہیں، شعبہ سیلز گیس ہاؤس کشمیر روڈ کے افسران نے ڈیمانڈ کا اجراء اختیار اپنے پاس رکھ لیا ہے اور عام صارفین درخواستیں لیکر کمپنی کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 اوگرا پالیسی کے تحت اکتیس ہزار روپے کی ادائیگی پر جلد کنکشن دیا جا رہا تھا تاہم کمپنی کے اعلیٰ افسران نے من پسند صارفین کو خوش رکھنے کے لئے خود ساختہ پابندی لگا دی ہے۔

دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن میں گیس چوری کیخلاف آپریشن کے دوران لیبر کے ٹھیکوں میں جعلسازی سامنے آ گئی، افسران اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے ریکارڈ ٹمپر کر کے چھ کروڑ روپے کی اضافی ادائیگیاں سامنے آ گئیں، سوئی ناردرن حکام نے جعلسازی سے کروڑوں روپے کی ادائیگیوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer