(شہباز علی)پاک بنگلہ دیش سیریزکاشیڈول طےپاگیا، پاک بنگلہ دیش سیریز2حصوں میں کھیلی جائیں گی۔پہلے حصےمیں3ٹی20اورایک ٹیسٹ میچ کھیلاجائےگا، دوسرے حصے میں ایک ون ڈےاورایک ٹیسٹ میچ کھیلاجائےگا۔
سیریزمیں2ٹیسٹ،3ٹی20اورایک ون ڈےمیچ پاکستان میں ہوگا، بنگلہ دیش24سے27جنوری تک3ٹی 20لاہورمیں کھیلےگا جبکہ 7سے11فروری تک پہلاٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلاجائےگا۔ پہلاٹیسٹ میچ کھیل کربنگلہ دیش کی ٹیم اپنےوطن واپس چلی جائےگی، دوسراٹیسٹ میچ پی ایس ایل کےبعد5سے9اپریل تک کراچی میں ہوگا۔ سیریزکاواحدون ڈےمیچ3اپریل کوکراچی میں کھیلاجائےگا ۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ سیریزکاشیڈول طےکرنےمیں صدر آئی سی سی ششانک منوہرنے اہم کرداراداکیا، سیریزمعاملات طے کرانے پر ششانک منوہرکےشکرگزارہیں، سیریزکاشیڈول طےپانادونوں بورڈکی جیت ہے جبکہ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کاآناواضح کرتاہےپاکستان کھیلوں کیلئےمحفوظ ملک ہے۔