ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر عدالت کے ریمارکس

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر عدالت کے ریمارکس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ میں فارماسوٹیکل کمپنیزکی جانب سےادویات کی زائد قیمتیں وصول کرنےکےخلاف درخواست ہوئی،عدالت نے درخواستگزارکوادویات کی پرائس لسٹ درخواست کےساتھ لگانےکی ہدایت کردی۔

ہائیکورٹ کےسنگل بنچ نےندیم سرورکی درخواست پرسماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت،نیب اوردیگر کو فریق بنایا گیا تھا، درخواست گزاروکیل نےموقف اختیارکیا کہ فارماسوٹیکل کمپنیزنےحکومت کی منظوری کےبغیرادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے،90 فیصد سےزائد ادویات کی قیمتوں میں200 فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا۔

حکومت قیمتیں بڑھانے والی فارماسوٹیکل کمپنیزکےخلاف ایکشن نہیں لے رہی،عوام کو سستی ادویات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری اور عوام کا بنیادی حق ہے،وکیل نےاستدعا کی کہ عدالت فارماسوٹیکل کمپنیزکےادویات کے بڑھائے گئے ریٹس کالعدم قرار دے،نیب کوادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنےوالی فارماسوٹیکل کمپنیز کےخلاف تحقیقات کاحکم بھی دیا جائے۔

عدالت نے تمام دلائل سننےکےبعد ریمارکس دئیےکہ محض مفروضوں پرکارروائی نہیں کرسکتے،اوور چارجنگ کےخلاف کارروائی کرنا حکومتی اداروں کا کام ہے،عدالت نےدرخواست گزاروکیل کوادویات کی پرائس لسٹ لگانے کی ہدایت کردی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer