سرکاری ہسپتالوں میں اہم ویکسین کی قلت

سرکاری ہسپتالوں میں اہم ویکسین کی قلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بھارتی دوا کا استعمال، کتے کاٹے کے علاج کیلئے قومی ادارہ صحت نے ویکسین بنانا چھوڑ دی، ویکسین کی شدید قلت، سرکاری ہسپتال بھارتی ساختہ اینٹی ریبیز ویکسین ڈیڑھ گنا زیادہ قیمت پر خرید کر استعمال کررہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد اینٹی ریبیز ویکسین تیار کرکے ملک بھر کی علاجگاہوں کو سپلائی کرتا ہے لیکن این آئی ایچ اسلام آباد کی جانب سے کتے کاٹے کے علاج کیلئے ویکسین کی تیاری تعطل سے دوچار ہوگئی ہے اور گزشتہ ایک برس سے قومی ادارہ صحت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں اور علاجگاہوں کو کتے کاٹے کے علاج کیلئے ویکسین کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

طلب کے مطابق ویکسین کی سپلائی نہ ہونے سے کتے کاٹے کا شکار افراد کے علاج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کتے کاٹے کے علاج کیلئے مقامی ویکسین میسر نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ہسپتال انڈی ریب کے ٹریڈ نام سے مارکیٹ میں فروخت کی جانے والی بھارتی ساختہ اینٹی ریبیز ویکسین خرید کر استعمال کر رہے ہیں۔

 بھارتی ساختہ ویکسین مقامی ویکسین کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا مہنگی ہے لیکن مقامی طور پر ویکسین کی تیاری تعطل سے دوچار ہونے کی وجہ سے مہنگی انڈین ویکسین کا استعمال کیا جارہا ہے۔