ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی فلم ساز جو سائمن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بھارتی فلم ساز جو سائمن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز جو سائمن 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ بنگلور میں Kannada Film Chamber of Commerce کے اجلاس میں شریک تھے، جہاں وہ صنعت کے مستقبل سے متعلق تجاویز پیش کر رہے تھے۔ اجلاس کے اختتام پر ہال سے باہر آتے ہوئے وہ اچانک گر پڑے۔ اس حوالے سے اجلاس کے شرکا نے بتایا کہ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم شام تقریباً 4 بج کر 30 منٹ پر ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ 

خیال رہے کہ جو سائمن نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں متعدد کامیاب اور مقبول کناڈا فلمیں بنائیں اور فلمی صنعت میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کے انتقال پر فلمی و سیاسی شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔