راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آلو کے کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالے اور منافع میں اضافے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنے خط میں آلو کی برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے ذریعے آلو کی برآمدات میں تیزی لانے کی درخواست کی۔
خط میں آلو کی برآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی درخواست کی گئی اور آلو کی برآمد کے لیے کرائے کی لاگت میں 25 فیصد خصوصی رعایت کی اپیل بھی کی، کاغذی کارروائی میں خصوصی نرمی کے لیے کہا گیا۔