ویب ڈیسک: سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران افسران کو ہدایت کی گئی کہ رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور سائلین سے بدسلوکی پر محکمانہ کارروائی ہوگی۔
سی سی پی او نے کہا کہ فیلڈ دفاتر کی کارکردگی کو اے آئی بیسڈ سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا ۔
بلال صدیق کمیانہ نے پتنگ بازی پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر فوری اور بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی۔