ویب ڈیسک : شہر قائد میں دن کے اوقات شہر میں ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کردی گئی ۔
کمشنر کراچی نے ہیوی ٹریفک کے باعث شہر میں ہونے والے حادثات کے سبب پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق دن کے اوقات میں کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی ہوگی ۔
حکمنامے کے مطابق رات دس بجے سےصبح چھ بجےتک ڈمپرز کےشہر میں داخلے پر پابندی ہوگی ۔