ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف منشیات بیچنے والے گرفتار

تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف منشیات بیچنے والے گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ایس ایچ او قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
دوران چیکنگ 2 منشیات فروش عظیم شہزاد اور کاشف کو منشیات سمیت گرفتار کیاگیا۔ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 1 کلو 320 گرام سے زائد چرس ،400 گرام آئس برآمد ہوئی۔
ملزمان نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔
ایس پی صدر کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔