پی ایس ایل 8: وزیراعلیٰ پنجاب سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے سیف سٹی اتھارٹی پہنچ گئے

پی ایس ایل 8: وزیراعلیٰ پنجاب سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے سیف سٹی اتھارٹی پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے سیف سٹیز اتھارٹی کا اچانک دورہ کیا اور پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کیلئے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیجیٹل کیمروں کے ذریعے لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ نظام کا بھی معائنہ کیا، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

 منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پی ایس ایل سیکیورٹی و سرویلنس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

 وزیراعلیٰ کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ سیف سٹیز اتھارٹی لاہور میں 550 خصوصی کیمروں سے پی ایس ایل کی نگرانی کر رہی ہے، کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کے روٹس، ہوٹل اور سٹیڈیم کی مانیٹرنگ کے تمام انتظامات مکمل ہیں، سیف سٹیز ٹیکنیکل ٹیمیں پی ایس ایل کے دوران 24 گھنٹے فیلڈ میں ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔

 اس موقع پر محسن نقوی نے ڈیجیٹل وال پر مختلف علاقوں خصوصاً پی ایس ایل روٹس کا مشاہدہ کیا، سیف سٹیز اتھارٹی کے عملے سے ملاقات بھی کی اور عملے کو جانفشانی اور جذبے سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی مانیٹرنگ کیلئے راولپنڈی اور ملتان میں لگائے گئے کیمروں کو سیف سٹی لاہور سے منسلک کیا جائے، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے درست استعمال سے شہریوں کو بہترین ٹریفک پلان دیا جائے، پی ایس ایل ڈیوٹی پر مامور پولیس و دیگر عملے کیلئے کھانے پینے و چائے کے انتظامات بھی کیے جائیں۔

Bilal Arshad

Content Writer