ایل ایل بی میں داخلے کے خواہشمند طلبا کیلئے خوشخبری

 ایل ایل بی میں داخلے کے خواہشمند طلبا کیلئے خوشخبری
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ایل ایل بی میں داخلے کے خواہشمند طلباکیلئے خوشخبری ،   پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی میں داخلے کے لیے عمر کی حد کی شرط ختم کردی۔ 

پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے عمر کی حد ختم کردی، اب تمام عمر کےطلبا ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام کے لیے اہل ہوں گے، اس سے قبل ایل ایل بی میں داخلے کیلئے 24 سال کی حد مقرر تھی۔

فیصلے کا اطلاق پنجاب یونیورسٹی اور اس سے الحاق شدہ تمام کالجز پر ہوگا,  فیصلے کے تحت ابتدائی طور پر آفٹر نون کلاسز کیلئے عمر کی حد کو ختم کیا گیا ہے,  پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے تعلیمی سال2022-23کے لیے نئی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔