حکومت کا سکھر میں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان

حکومت کا سکھر میں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے سکھر میں 17 فروری سے پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اس کے علاوہ 18 فروری سے حیدرآباد میں پیپلز پنک بس سروس بھی شروع ہوجائے گی۔وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی ، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں پیپلز بس سروس چل رہی ہے، 20 فروری سے کراچی میں پنک بس کے مزید تین روٹس شروع ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  صوبے بھر کے 23 اضلاع میں 22 لاکھ گھر بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے اہلیان سکھر کی سہولت کیلئے پیپلز بس سروس کا آزمائشی بنیاد پر آغاز کیا گیا تھا جبکہ  کراچی میں خصوصی طور پر خواتین کیلئے  یکم فروری سے پنک بس سروس شروع کی گئی۔