مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر

Karachi,Quetta,Lahore
کیپشن: Train schedule disturbed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعید احمد)ریلوے سسٹم پر کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینوں کاشیڈول حسب معمول متاثر، لاہور آنے والی 10 سے زائد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکاررہی، کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے  40منٹ، شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے، علامہ اقبال ایکسپریس2 گھنٹے، جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے اورتیزگام 1 گھنٹہ 40منٹ تاخیر کا شکار رہیں۔

فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 40منٹ، خیبرمیل ایکسپریس 1 گھنٹہ20منٹ، قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ20 منٹ، گرین لائن ایکسپریس 1گھنٹہ اور عوام ایکسپریس 1گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔