(حافظ دلاور)پی ایس ایل 7 کے میچ لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونے کی وجہ سے لاہور کی ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہو رہا ہے۔
سیکیورٹی کے پیش نظر ٹیموں کی قذافی سٹیڈیم آمد اور واپسی پر سٹیڈیم کے قریبی راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مسلم ٹاؤن برج کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جاتا ہے۔
مسلم ٹاؤن, گلبرگ, کنال روڈ, مال روڈ, قرطبہ چوک, شادمان, اچھرہ, میں ٹریفک کا نظام مسلسل متاثر رہنے لگا۔ ٹیموں کی آمد پر شمع چوک سے لے کر مسلم ٹاؤن موڑ تک ٹریفک گھنٹہ گھنٹہ جام رہنےلگی اور ٹریفک میں ایمبولینس کی گاڑیاں بھی پھنسی جاتی ہیں جبکہ مسلم ٹاؤن برج کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جاتا ہے جس وجہ سے قرطبہ چوک اور فیروزپور روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔