ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور قلندرز کا ڈیبٹ کارڈ تیار, کرکٹ شائقین کیلئے ایک اور خوشخبری

لاہور قلندرز کا ڈیبٹ کارڈ تیار, کرکٹ شائقین کیلئے ایک اور خوشخبری
کیپشن: Lahore Qalandars Debit Card
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فریحہ بتول)پی سی ہوٹل میں دی بینک آف پنجاب کی جانب سے لاہور قلندرز ڈیبٹ کارڈ کی لانچنگ تقریب، بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود اور لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا نے شرکت کی۔
 بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود اور عاطف رانا سی ای او لاہور قلندرز نے لاہور قلندرز ڈیبٹ کارڈ کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ظفر مسعود نے کہا کہ کرکٹ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور پی ایس ایل نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اس لئے ہم نے لاہور قلندرز کا ڈیبٹ کارڈ تیار کیا ہے تاکہ کرکٹ کے شائقین بالعموم اور لاہور قلندرز کے شائقین کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور قلندرز ڈیبٹ کارڈ سے لاہور قلندرز کے پسندیدہ کھلاڑیوں سے ملاقات کا بھی موقع مل سکتا ہے اور خصوصی رعایت پر پاکستان سپر لیگ کی ٹکٹس خریدنا بھی ممکن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ صارفین کو کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بلے اور گیندیں جیتنے کا موقع بھی مل سکتا ہے ۔ عاطف رانا کا کہنا تھا کہ جب تک قلندرز ہے تب تک بینک آف پنجاب کے ساتھ پارٹنرز شپ رہے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer