عرفان ملک: لاہور سمیت پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مارکیٹ ہو یا گلی محلہ چوری و ڈاکو لوٹ مار سے باز نہیں آرہے ہیں۔ دن دیہاڑے شہریوں کو نقدی، موبائل زیوارت اور قیمتی سامان سے محروم کردیا جاتا ہے۔ پولیس اور سیف سٹی کیمرے بھی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
لاہور کے پوش علاقے ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے نجی میڈیکل لیب کو لوٹ لیا۔ پانچ ڈاکوؤں نے ٹیسٹ کروانے آنے والے لوگوں کو یرغمال بنا لیا اور لیب سے آٹھ لاکھ کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکو شہریوں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے۔ ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی موبائل فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی ہے۔
لاہور شہر میں لاقانونیت کے تازہ ترین مناظر جس میں اقرار میڈیکل لیب کو کلاشنکوف لیے ڈاکووں نے لوٹا اور کس طرح وحشیانہ تشدد کیا pic.twitter.com/RK6jQTAZdY
— Irfan Malik (@irfanmalikC42) February 14, 2022
ڈاکوؤں کو کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ کی مدد سے واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور دو موٹرسائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔