شاہدسپرا: لیسکو کاسرکاری محکموں اور اداروں پرعائد جرمانے ختم کرنےکافیصلہ،ریکوری اہداف پورے کرنے کیلئے جرمانے ختم کرنے کافیصلہ کیا گیا۔
کمپنی نے بجلی کے بلوں پرعائد سرچارجز کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سرکاری محکموں اور اداروں کی جانب سے چار ارب روپے پر کروڑوں روپے کے سرچارجز عائد ہیں، مقررہ تاریخ کے بعد جمع ہونیوالے اور اقساط کی صورت میں جمع بلوں پر سرچارجز ختم ہوں گے، جرمانے ختم ہونے پر لیسکو کو ریکوری کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
فیصلے کی مدد سے واجب الادا اور نادہندگی کے واجبات میں کمی سے ریکوری ریکارڈ میں بہتری آئیگی، لیسکو نے بجلی کے بلوں پر جرمانے ختم کرنے کیلئے محکموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرنا شروع کر دی ہیں، ذرائع نے مزید بتایا کہ ماہ جون سے قبل سرکاری محکموں کے بلوں سے جرمانے ختم کرکے واجبات وصول کئے جائیں گے۔