ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیروز خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

Feroze Khan blessed with a baby girl
کیپشن: Feroze Khan
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف اداکار فیروز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کی اطلاع انہوں نے انسٹاگرام پر دی۔

ڈرامہ سیریل خدا اور محبت سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار فیروز خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی، اداکار نے سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری شئیر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی ولادت کی خبردی، انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں، فیروز نےیہ بھی لکھا کہ بیٹی کانام فاطمہ خان رکھا ہے۔

یاد رہے کہ  فیروز خان کی مارچ 2018 میں سیدہ علیزے فاطمہ رضا سے شادی ہوئی جبکہ 3 مئی 2019 کو فیروز خان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جس کا نام محمد سلطان خان رکھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer