اداکارہ دیا مرزادوسری شادی کب کررہی ہیں؟ منگیتر کیساتھ تصویر وائرل

اداکارہ دیا مرزادوسری شادی کب کررہی ہیں؟ منگیتر کیساتھ تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بالی ووڈانڈسڑی معروف اداکارہ جنہوں نے اپنی اداکاری کی صلاحتیوں سے فلم نگری میں منفرد مقام حاصل کیا اور کئی کامیاب فلمیں کیں جو ان کی وجہ شہرت بنیں،اداکارہ دیا مرزا کی اپنے ہونےوالے شوہر کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہوئی جس کو مداح بھی پسند کررہے ہیں اور ملےجلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ اور بالی ووڈ میں نمایاں اور خاص مقام حاصل کرنے والی اداکارہ دیامراز کی نئی تصویرمنظرعام پر آئی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کے منگیتر ہیں،اداکارہ کی یہ تصویر ان کے منگیتر کی فیملی ممبر پوجا ڈاڈلانی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ شیئرکی جبکہ کچھ دیگر بھی پوسٹ کی ہیں،ان تصاویر میں دیا مرزا ممبئی کے بزنس مین ویبھوو ریکھی کے ساتھ موجود ہیں۔ایک تصویر کے کیپشن میں پوجا ڈاڈلانی اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری فیملی میں آپ کو خوش آمدید، ہم سب آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔‘

بالی ووڈاداکارہ نے اس بارے تاحال کوئی بیان نہیں دیا لیکن ان پوسٹ کی گئیں تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ جلد ایک ہونے والے ہیں،ذرائع ابلاغ سے یہ خبریں بھی موصول ہورہی ہیں کہ وہ اس ماہ کی 15 تاریخ کو شادی کررہے ہیں اور کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے صرف قریبی دوست اور عزیزواقارب شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ دیا مرزا کی یہ دوسری شادی ہوگی، قبل ازیں انہوں نے 2014 میں ساحل سنگھا نامی شخص سے شادی کی تھی مگر 5 سال بعد علیحدگی ہوگئی جس کے بارے اداکارہ نے خود ٹویٹ کرکے بتایا تھا۔ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’11 سال ساتھ رہنے کے بعد میں نے اور ساحل نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’ہم ہمیشہ دوست رہیں گے ایک دوسرے کی مدد کریں گے لیکن میاں بیوی کی طرح ایک ساتھ نہیں رہیں گے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer