بدبخت بیٹے نے ماں کو کیوں قتل کیا؟حقائق سامنے آگئے

بدبخت بیٹے نے ماں کو کیوں قتل کیا؟حقائق سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد) لیاقت آباد کے علاقے میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل کا معاملہ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق بیٹے نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کیا.

تفسیلات کے مطابق نشے کی لت نے مقدس رشتوں کی پہچان بھلا دی ۔ لیاقت آباد میں بیٹے نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم احمد ذوالفقار نے ماں کو گزشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ۔ملزم عرصہ دراز سے آئس کے نشے کی لت میں تھا ۔نشے کے لیے پیسےنہ ہونے پر پہلے بھی لڑائی ہوتی تھی۔ پولیس نے باپ ذوالفقار کی مدعیت میں بیٹے کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم تاحال مفرور ہے جسے جلد گرفتار کر لیں گے۔

واضح رہےگزشتہ روز 45 سالہ شہزادی بی بی کو اس کے بیٹے احمد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا  تھااور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،جنہوں نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے جبکہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ خواتین پر ظلم و تشدد معاشرتی برائی اور قانوناً جرم ہے، جائیداد کا جھگڑا، گھریلو مسائل کی شکار مظلوم خواتین معاشرے میں ذلت وخواری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ نوجوان نسل اپنے بوڑھے ماں باپ کا سہارا بننے کی بجائے پراپرٹی کے حصول کیلئے ہر رشتے ناتے کو بھول جاتے ہیں اور ایک لمحے کیلئے بھی نہیں سوچتے کہ ہمارے ماں باپ نے کیسے سخت محنت پال پوس کر بڑا کیا ہے۔ 

عورت جو ماں ہے، بہن ہے، بیوی ہے اور بیٹی ہے، اس کے باوجود عورت کو پرانے اور بے بنیاد نظریات کی بناہ پر ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں خواتین پر تشدد، قتل غارت کے واقعات روز بہ روز بڑھ رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے گھناؤنے واقعات کی روک تھام کے لئے مجرموں کو سرعام عبرتناک سزائیں دی جائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer