ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے راک سالٹ کی غیر قانونی لیزیں معطل کرنے کا حکم دے دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : پنجاب کی صوبائی کابینہ نے اپنے ساتوں اجلاس میں متعدد اہم امور پر فیصلے کر دیئے۔  وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 7 واں اجلاس منگل کے روز ہوا۔مریم نواز کی فوری طور پر راک سالٹ کی غیرقانونی لیز معطل کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے سالٹ مائنز کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف نیب سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔  کابینہ نے راک سالٹ 2023 ترمیم شدہ پالیسی کی توثیق بھی کر دی۔ 

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیروں، ،چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کے ساتھ  تمام محکموں کے سیکرٹریزاور دیگرافسروں نے بھی شرکت کی۔  صوبائی کابینہ نے حکومت پنجاب کی ایڈورٹائز منٹ پالیسی برائے سال 2024 ء کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں 2016ء سے 2022ء کی سپیشل آڈٹ رپورٹس، پراجیکٹ اورپرفارمنس آڈٹ رپورٹس پیش کی گئیں۔  
وزیراعلیٰ مریم نواز نے راک سالٹ مائنز کی لیز  سے متعلق فیصلہ کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔  کابینہ نے راک سالٹ لیز میں کرپشن کے  ذمہ داروں کیخلاف نیب سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ کابینہ نے راک سالٹ 2022 اور راک سالٹ 2023 ترمیم شدہ پالیسی 2023 ء کی توثیق بھی کر دی۔
کابینہ نے پرائمری اورسکینڈری ہیلتھ میں خالی آسامیوں پر بھرتی پر پابندی اٹھانے کی منظوری دی۔

کابینہ نے  پالیسی اینڈ سٹریٹجک پلاننگ یونٹ کے 23 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری بھی دے دی۔
صوبائی وزیر بلال یاسین نے کابینہ کے روبرو  اہم تعیناتیوں کے لیے وزارتی کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی۔

13 ارب ڈالر نمک کے معدنی اثاثے عوام کی امانت ہے ، مریم نواز شریف