وقاص احمد : اقبال ٹاؤن گلشن پارک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کوگرفتارکر لیا گیا ۔
ڈولفن ٹیم کا گلشن پارک کے قریب ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا، ڈاکوؤں نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد ڈولفن سکواڈ کی جانب سے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو گرفتارکر لیا۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ڈاکوؤں نےساندہ میں گن پوائنٹ پرشہری سےموٹرسائیکل چھینی تھی۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل، موبائل و ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان پر ڈکیتی،راہزنی کے سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں ۔ گرفتار ڈاکوؤں کو مزید تفتیش کیلئےتھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالےکر دیا گیا ۔