سرکاری سکولوں میں نیا تعلیمی سال کب شروع ہوگا؟ خبر آگئی

سرکاری سکولوں میں نیا تعلیمی سال کب شروع ہوگا؟ خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بھر کے سرکاری سکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا، تمام سکولوں میں امتحانات 9 مارچ سے لیے جائیں گے اور نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کردیا، تمام سکولوں میں امتحانات 9 مارچ سے لیےجائیں گے، سی ای او ایجوکیشن پرویزاختر خان کا کہنا ہے کہ امتحانات کا سلسلہ 28 مارچ تک جاری رہے گا، نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔

پرویز اختر خان نے بتایا کہ صرف نہم جماعت کی پری کلاسسز کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا، نئے سیشن کیلئے سلیبس یکم اپریل سے قبل سکولوں میں پہنچا دیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور بورڈ کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا، چودھری اسماعیل کے بعد کس کو نیا چیئرمین لگایا جائے، اس کا ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تاحال فیصلہ نہیں کرسکا جس کی وجہ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

Sughra Afzal

Content Writer