سٹی 42 : ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم افراد کی جانب سے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس کے باعث ایک بچہ جاں بحق، جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے کیے گئے دستی بم حملے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے گھر میں دو بھائیوں کا فیملی مقیم تھا، دونوں بھائیوں کا تعلق سندھ کے علاقے کشمور سے ہے، جو وڈھ میں کھیتوں میں محنت مزدوری کرتے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق گھر پر دستی بم حملے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، واقعے کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔