سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم سات خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدرِ مملکت نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر بھی سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا ۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے ۔